گوجرانوالہ : کشمیر کالونی کے مکینوں کا سوئی گیس بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سوئی گیس کی بندش کیخلاف کشمیر کالونی کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ‘حکام کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین راجہ ناصر حسین، محمد ریاض کھوکھر، حاجی محمد شریف، چوہدری محمود گجر، مرزا اسحاق، باؤ محمد طفیل، مرزا بشارت، مستری اسحاق، ساغر کشمیری، جہانگیر مغل، راجہ لیاقت کیانی، ودیگر نے بتایا کہ کشمیر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں کئی ماہ سے سوئی گیس کا پریشر بالکل بند کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے گھروں میں خواتین خانہ کو کھانے بنانے سمیت دیگر کاموں میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔