پولیو کیسز میں اضافہ کیخلاف خیبر پی کے اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی تحاریک التواء بحث کیلئے منظور
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن ارکان خیبر پی کے اسمبلی نے پولیو کیسز میں اضافے پر مشترکہ تحریک التواء پیش کر دی۔ تحریک التواء پیش کرنے والوں میں اکرم درانی‘ نگہت اورکزئی‘ شگفتہ ملک اور دیگر شامل ہیں۔ جماعت اسلامی کے عنایت اﷲ کی جانب سے بھی پولیو کے معاملے پر تحریک التواء پیش کی گئی۔