امریکہ نے وینزویلا کے قومی اسمبلی کے سپیکر پر پابندی لگادی
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے وینزویلا کے قومی اسمبلی کے سپیکر لوئیس پارا اور چھ دیگر موجودہ اور سابق افسران کے خلاف پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ تمام افسران صدر نکولس مادرو کے وفاداربتائے جارہے ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق یہ پابندی نکولسمادرو کی حمایت کرنے والے قومی اسمبلی کے نمائندوں پر لگائی گئی ہے جنہوں نے قومی اسمبلی میں انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لئے اقدامات کئے۔