مغربی افریقا میں داعش سے وابستہ گروپ نے گذشتہ ہفتے نیجر میں ایک فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی،جس میں 89 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔انتہا پسند مسلح گروپوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگران کرنے والے سائٹ انٹیلی جنس گروپ نے داعش صوبہ مغربی افریقا کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں اس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔داعش نے اس بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجووں نے مالی کی سرحد کے نزدیک واقع قصبے شیناگودرار میں نیجر کے فوجی بیس پر حملہ کیا تھا جس میں 100 فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے تھے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024