2025 ء تک سعودی عرب کی قومی پیداوار 3.7 کھرب ڈالر تک پہنچنے کی توقع
ریاض (اے پی پی) مشرق وسطیٰ سینٹر برائے سیاسی و سٹراٹیجک مشاورت نے اپنی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ 2025ء تک سعودی عرب کی قومی پیداوار 3.7 کھرب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔2018ء کے آخر میں قومی پیداوار 2.6 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ شرح نمو 2.4 فیصد تک متوقع ہے۔الوطن اخبار کے مطابق سعودی عرب خطے اور عرب دنیا میں تیل کے ماسوا مصنوعات اور اعلیٰ درجے کی ویلیو ایڈڈ اشیاء برآمد کرنے والے بڑے ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا۔