ہتھیار ڈال دینے کے بعد باغیوں کے مارے جانے سے امن حاصل نہیں کیا جا سکتا: کارلوس روئیز
اقوام متحدہ (اے پی پی) کولمبیا میں اقوام متحدہ مشن کے سربراہ کارلوس روئیز نے فارک پارٹی کے سربراہ پر قاتلانہ حملہ ناکام بنانے کے بعد کولمبیا کے صدر ایون ڈوکیو مارکوئیز پر سابق باغیوں کے تحفظ کے اقدامات پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سماجی رہنمائوں کی جرات مندانہ آوازیں تشدد کے ذریعے خاموش کرانے اور ہتھیار ڈال دینے کے بعد سابق باغیوں کے مارے جانے سے امن حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ کولمبیا کی وزیر خارجہ کلائوڈیا بلوم نے کہا کہ کولمبیا کی سکیورٹی فورسز کا بائیں بازو کی گوریلا تحریک فارک کے سابق کمانڈر روڈریگو لوندونیو پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنانا صدر ایون ڈوکیو کا سابق باغیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ ہے۔