علامہ اقبال روڈ فلائی اوور منصوبہ بحال کیا جائے
لاہور (پ ر) سوشل ویلفیئر سوسائٹی گڑھی شاہو کے عہدیداروں نے عمران خان وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ علامہ اقبال روڈ کا فلائی اوور پل تعمیر کا منصوبہ فوری طور پر بحال کرکے ٹریفک کا مسئلہ حل کروائیں 2009ء میں پنجاب حکومت نے ٹریفک کے مسائل حل کرنے کی وجہ سے فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ بنایا مگر یہ منصوبہ سابق سپیکر قومی اسمبلی نے مفاد پرست علامہ اقبال روڈ کے دکانداروں کے دباؤ میں آکر پل تعمیر نہ ہونے دیا لاہور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو عذاب سے بچانے کیلئے علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو پر فلائی اوور کی تعمیر شروع کی جائے موجودہ حکومت اس کو پہلے ہی ماڈل روڈ کا درجہ دے چکی ہے۔