محکمہ ایکسائز میں 2020ء کے پرکشش نمبر کی نیلامی جاری
لاہور( نامہ نگار)محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول لاہورکے زیراہتمام گاڑیوں کے نمبروں کی نئی سیریل ایل ای۔20 کے پرکشش نمبروں کی نیلامی گزشتہ روز دفتر ایکسائز فرید کورٹ روڑ میں ہوئی۔ایک نمبر 4لاکھ53ہزار روپے،پانچ نمبرایک لاکھ66ہزارروپے، سات نمبرایک لاکھ85ہزارروپے جبکہ دس نمبر2 لاکھ 21 ہزارروپے میں نیلام ہوا۔بولی کی نگرانی ای ٹی اوسلیم بٹ اورانسپکٹرضیاء چیمہ نے کی۔نیلامی میں1604پرکشس نمبرزرکھے گئے ہیں۔نیلامی کا عمل آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔ نیلامی سے2کروڑکی آمدن متوقع ہے۔