لیبیا:اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ سرکاری فوج کے 14 جنگجو ہلاک

لیبیامیں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ سرکاری فو ج کے چودہ جنگجوخلیفہ حفتار کی زیرکمان مشرقی علاقے میں مقیم فوج کے خلاف جنگ کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔شام کے انسانی حقوق کے مبصرگروپ کے مطابق ان جنگجوئوں کاتعلق شام سے تھا جو اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کی زیرقیادت فو ج میں شامل ہونے کے لئے لیبیابھیجے گئے تھے۔