بدر محمود کے ڈرامے "عشقیہ "میں رمشا خان مرکزی کردار نبھائیں گی
کراچی (سٹی نیوز) سال 2019میں کیسا ہے نصیبن، خد پرست اور شاہ رخ کی سالیاں جیسے مقبول ترین ڈراموں میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ رمشا خان 2020میں بلا اور چیخ جیسے مقبول ترین ڈراموں کی ہدایات دینے والے بدر محمود کے نئے متوقع ڈرامے "عشقیہ "میں مرکزی کردا ر میں نظر آئیں گی۔ عشقیہ فہد مصطفیٰ کے بگ بینگ انٹرٹینمنٹ اور ڈاکٹر علی کاظمی کی پیش کش ہے، جس کی کہانی محسن علی نے تحریر کی ہے، ڈرامے کی کاسٹ میں فیروز خان، گوہر رشید، اور ہانیہ عامر شامل ہیں۔