ڈاکٹر سید تبسم جعفری الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر نامزد
کراچی(نیوز رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے ڈاکٹر سید تبسم جعفری کو الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کامرکزی نائب صدر نامزد کیا ہے۔ڈاکٹرسید تبسم جعفری الخدمت سندھ کے صدر بھی ہیں ، اس سے قبل الخدمت کراچی کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں ، پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔