کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ہنگامی اجلاس
کراچی(سٹی نیوز) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سیدارشاد حسین شاہ بخاری ؔمنعقد ہوا۔جس میں اتحاد میں شامل تنظیموں کے عہدیداران و ممبران نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل مورخہ 15-01-2020 بدھ بوقت بارہ بجے دن سوئی نادرن گیس کے ہیڈ آفس سوک سینٹر کے سامنے سی این جی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جو کہ بالکل پرامن ہوگا ۔ جس کی قیادت اتحاد کے صدر سید ارشاد حسین شاہ بخاریؔ و دیگر عہدیداران کریں گے۔