وفاقی نظامت تعلیمات کا کالج پرنسپل کی جانب سے جرمانے معاف کرنے کا نوٹس
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی نظامت تعلیمات نے کالج پرنسپل کی جانب سے لاکھوں روپے کے جرمانے معاف کرنے کا نوٹس لے لیا،اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،تفصیلات کے مطابق ماڈل کالج فاربوائز ایچ ایٹ کے پرنسپل نے قومی خزانے میں جمع ہونے والے جرمانے کے دس لاکھ روپے معاف کردئیے،یہ جرمانے طلبہ کے لیٹ آنے، فیسز میں تاخیر ، فیسیں جمع نہ ہونے اور چھٹی کرنے کی مد میں عائد کیے گئے تاہم مجاذ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ایچ ایٹ فورکے پرنسپل پروفیسر قاسم مسعودنے انٹرمیڈیٹ کے طلبہ پر عائد مختلف مد میں کیے گئے دس لاکھ روپے جرمانہ وصول کرنے کی بجائے معاف کردیاہے ،ذرائع نے بتایا کہ قانونی طورپر پرنسپل کے پاس ایسے اختیارات ہی نہیں ہیں کہ وہ ازخود اتنا بھاری جرمانہ معاف کرکے قومی خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچائے ،ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات سید عمیر جاوید نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے،ترجمان ایف ڈی ای ثاقب شہاب نے بتایا ہے کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔