Waqt News
Wednesday | January 20, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • جب ڈاکو ملک کی سربراہی کرتے ہیں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا،میں این آر او نہیں دوں گا: وزیراعظم
  • کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں
  • نومنتخب امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں: وزیر اعظم عمران خان
  • جوبائیڈن نے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
  • ٹرمپ نے الوداعی خطاب میں بھی کورونا کو چائنا وائرس قرار دیدیا

قومی اسمبلی: رانا ثنا کا شہریار آفریدی کو قرآن پر قسم کا چیلنج، قائم مقام سپیکر نے روکدیا، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

Jan 15, 2020 9:10 AM, January 15, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں شورشرابا ہوا‘ رانا ثناء اللہ اور شہریارآفریدی آمنے سامنے آ گئے۔ اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی رانا ثنا اللہ نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو منشیات کیس میں قران پاک پر قسم اٹھانے کا چیلنج دیدیا۔ قائمقام سپیکر سید فخر امام نے صورتحال کو کشیدہ ہونے سے بچایا اور کہا کہ یہاں پر اس پر مزید بحث نہیں ہونی چاہیے، یہاں فیصلہ قرآن پر نہیں ہوگا، مقدمہ عدالت میں ہے۔ شہریار آفریدی پرجوش خطاب میں رانا ثنا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش تھی کہ وہ اجلاس میں ہوتے، وہ میری آواز سن لیں، وہ اسلام آباد ہی میں ہوں گے۔ آئین اور قانون کی پاسداری ہم سب پر فرض ہے۔ رانا ثنا اللہ قرآن مجید ہاتھ میں پکڑ کر پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ ان کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے لیکن ان کی جانب سے جاری حیلے بہانوں سے 7 ماہ سے ٹرائل شروع نہیں کیا جا سکا۔ میں سوال پوچھتا ہوں کہ وہ مقدمے کے ٹرائل سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ رانا ثنا بے گناہ ہیں تو ٹرائل کیوں شروع ہونے نہیں دے رہے؟ ابھی تک گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ میں نے کسی بھی جگہ کوئی قسم کھائی ہو جو چور کی سزا وہ میری سزا، میں نے کہا جان اللہ کو دینی ہے اس پر مذاق اڑایا گیا۔ رانا صاحب قرآن ہاتھ میں اٹھاتے ہیں، اس پر عمل بھی کیا کریں۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین بھی رانا ثنا اللہ کا انتظار کر رہے ہیں۔ حکومت اور وزارت آپ کو بھاگنے نہیں دے گی۔ ثابت ہوگا کہ ان کیخلاف کیس حقیقت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس ایوان میں فیصلہ ہو جانا چاہیے، حقیقت قوم کے سامنے آنی چاہیے۔ میری غیر موجودگی میں رانا ثنا نے بات کی، میں ذاتی وضاحت پر بات کر رہا ہوں۔ ہمارا ایمان ظالم کے آگے ڈٹنا ہے اور ڈٹے رہیں گے۔ خود ن لیگ کے ارکان مجھے نر کا بچہ کہتے ہیں، نر کا بچہ وہ ہے جو ظالم کے آگے ڈٹ جائے۔18 تاریخ کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا، یہ ٹرائل شروع ہونے دیں۔ اسی اثنا میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ خان قومی اسمبلی ہال میں داخل ہوئے تو ان کی جماعت کے دیگر ارکان نے شیر آیا، شیر آیا کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔ رانا ثنا اللہ نے دعوی کیا کہ اے این ایف نے گرفتار کرکے نہیں بتایا کہ کس الزام میں گرفتار کیا؟ عدالت سے پتا چلا کہ مجھ پر کیا الزام ہے۔ مقدمے سے متعلق تفتیشی نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی۔کسی بھی پراسیکیوشن میں پہلے تفتیش کا عمل ہے، بعد میں ٹرائل ہوتا ہے۔ مجھ پر منشیات سمگلنگ گروہ کا الزام لگایا گیا۔ اللہ کو حاضر وناظر جان کر کہہ رہا ہوں کہ میرا منشیات فروشوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اللہ نے قرآن پاک میں قسم اٹھانے سے متعلق فرمایا ہے۔ شہریار آفریدی قسم اٹھائیں تو اللہ انصاف کر دے گا۔ وہ کہیں کہ اگر میں غلط بات کر رہا ہوں تو مجھ پر اللہ کا غضب نازل ہو۔اس موقع پر قومی اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی اور شور شرابا شروع ہوگیا۔ صورتحال کشیدہ ہونے لگی تو اس موقع پر قائم مقام سپیکر اسمبلی سید فخر امام نے دونوں اطراف کو چپ کرواتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے، اس کا فیصلہ قران پر اور یہاں نہیں ہو سکتا۔

 اشیاء کی من مانی قیمتیں وصول کرنیوالے ہمدردی کے مستحق نہیں:کمشنر 
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا، رانا ثنا ...

    Jan 02, 2021 | 11:06
  • مادر ملت کا الیکشن چوری ہوا:کیپٹن صفدر

    Oct 31, 2020 | 14:21
  • سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کورونا کا شکار

    Jun 12, 2020 | 13:35
  • دورہ انگلینڈ کے لیے29 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا

    Jun 12, 2020 | 13:20
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • جب ڈاکو ملک کی سربراہی کرتے ہیں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا،میں ...

    Jan 20, 2021 | 23:29
  • کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں

    Jan 20, 2021 | 22:59
  • نومنتخب امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں: وزیر ...

    Jan 20, 2021 | 22:47
  • جوبائیڈن نے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

    Jan 20, 2021 | 22:25
  • ٹرمپ نے الوداعی خطاب میں بھی کورونا کو چائنا وائرس قرار ...

    Jan 20, 2021 | 21:45
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ذوالقرنین خان کی برطرفی بے معنی!!!!!

    Jan 20, 2021
  • ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

    Jan 20, 2021
  • باجوہ ڈاکٹرائن کی بڑی کامیابی، افواجِ پاکستان ...

    Jan 19, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • رونا ہے کیوں برپا، چینی ساٹھ روپے لیکن کیسے اور ...

    Jan 18, 2021
  • 1

    دنیا بھارت کو مودی کی بدمعاش ریاست بننے سے بزور روکے

  • 2

    براڈ شیٹ معاملہ ، شفاف تحقیقات کی ضرورت 

  • 3

    ہر شہری  کو صاف پانی کی فراہمی  حکومت کی ذمہ داری 

  • 4

    پاک فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘ ٹاپ ٹین میں شامل ہونا قوم ...

  • 5

    احتجاج جمہوری حق ہے لیکن …

  • 1

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • نواز کھوکھر،تاجی کھوکھر اور مصطفی کھوکھر 

    Jan 20, 2021
  • فارن فنڈنگ کیس کے سیاسی اثرات

    Jan 20, 2021
  • وقت کے فرعونوں سے ایک ہی سوال

    Jan 20, 2021
  • دنیا کے بدلتے حالات اور ہم ۔۔۔!!   

    Jan 20, 2021
  • پی آئی اے،1955 تا 2021ء 

    Jan 20, 2021
  • قوم کو ایک قائد چاہیے

    Jan 20, 2021
  • ملکی اور عالمی نظام

    Jan 20, 2021
  • ’’شاعری بھی کام ہے آتش مربع ساز کا‘‘

    Jan 20, 2021
  • مہنگائی …!حکومت ، اپوزیشن اور چودھری برادران 

    Jan 20, 2021
  • خطہ پوٹھوہار کی مثالی شخصیت ملک وزیرمحمد

    Jan 20, 2021
  • 1

    بخل سے بچیں‘ ضرورت مندوں کا خیال رکھیں

  • 2

    گوجرانوالہ جوڈیشل کالونی میں انڈر پاس یا فلائی اوور تعمیر کیا جائے 

  • 3

    کیسی جمہوریت؟

  • 4

    موٹروے حکام کی توجہ کیلئے

  • 5

    وفا قی وزیر دا خلہ لا پتہ لخت جگر کی تلا ش میں مد د دیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جذبہء محبت

  • 2

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 3

    صبر 

  • 4

    خدادادقوت

  • 5

    طیب وطاہر وجود

  • 1

    ثقافت

  • 2

    دنیا 

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اعتبار

  • 5

    واشگاف الفاظ

  • 1

    انقلاب

  • 2

    اسلام 

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    پیغام

  • 5

    ارمغانِ حجاز

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 4

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 5

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

     پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا تجربہ کیا جو سطح سے سطح تک ہر ...

  • 2

    پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن نے فیصلے میں تاخیرکی وجوہات بتا دیں

  • 3

    پاک بحریہ کی کثیر الملکی بحری مشق امن کے سلسلے کی ساتویں مشق ’امن ‘کا انعقاد

  • 4

    ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی نے منگنی کا اعلان کردیا

  • 5

    دوماہ سے لاپتہ علی بابا کمپنی کے بانی جیک ما منظرِعام پر آگئے

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group