کھیوڑہ ، مردہ ، لاغر جانوروں کا مہنگے داموں گوشت فروخت ہونے لگا
کھیوڑہ (نامہ نگار) پنڈدادنخان شہر کے وسط میں قائم سلاٹر ہاوس جو کہ شہر سے باہر ہونا چاہیے ویٹنری ڈاکٹر پنڈدادنخان اور انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت اورغفلت کے باعث سلاٹر ہائو س میں مردہ بیمار اور لاغر جانور ذبح ہونے لگے جبکہ متعدد بار حاملہ بھینسیں گائیں بکریاں ذبح کرنے کے واقعات بھی رونماں ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی نہ ہی چیک اینڈ بیلنس کے موثر اقدامات کئے گئے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنڈدادنخان کے سلاٹر ہائو س میں حاملہ بھینسیں ذبح کی گئی جن کے پیٹ میں سے نوزائد مردہ بچے وہیں گندگی کے ڈھیر پر پھینک دیئے گئے ذرائع کے مطابق جانور ذبح کرتے وقت ویٹنری کا عملہ ماجود ہی نہیں ہوتا نا ہی چیک کیا جاتا ہے کہ یہ جانور ذبح کے قابل ہے بھی یا نہیں بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت مہر لگا کر تحصیل بھر میں فروخت کے لئے بھیج دیا جاتا ہے جس کو تحصیل بھر کے بازاروں میں قصاب اپنی من مانی کے ریٹ پر دھڑلے سے فروخت کرکے انسانی زندگیوں کھیل رہے ہیںلاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت سے بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین مسلہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے اور مقرر کردہ نرخ ناموں سے زائد ریٹ وصول کرنے والے قصابوں کے خلاف بھی کاروائیاں کی جائیں۔