قاضی احمد اکبر کا ترجمان حکومت پنجاب مقرر ہونا انکی خدمات کا اعتراف ہے، عمران خان
حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف ضلع اٹک کے متحرک رہنما و سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمران خان نے کہا ہے کہ قاضی احمد اکبر کا حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر ہونا ان کی دس سالہ گرانقدر پارٹی خدمات کا کھلا اعتراف ہے ، وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اﷲ خان نیازی و دیگر اعلیٰ قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے چھچھ و اٹک کو یہ اعزاز اور عزت بخشی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی ضلع اٹک میں تنظیم سازی کا مرحلہ بااحسن طریقہ انجام دیا جائے گا ۔