ٹیکسلا بلدیاتی انتخابات کی بازگشت کیساتھ ہی سیاسی قائدین کی سرگرمیوں میں اضافہ
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)بلدیاتی انتخابات کے انعقادکی صدائے بازگشت،سیاسی عزائم رکھنے والے سرکردہ رہنماوںاورعام کارکنان کی سرگرمیوںمیںاچانک اضافہ ،ٹیکسلامحلہ منظورآباداورمحلہ مشرقی آبادکی جڑواں آبادیوں میںرہائش پذیرملک برادری،اورمغل برادری اپنے مابین گزشتہ چودہ سالہ عدام رابطوںپرمبنی شدیدترین اختلافات ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوگئیں،اورملک محمد یعقوب،ملک محمدپرویز،ملک محمدبنارس،ملک ظہیرنواز،کی سربراہی میںگزشتہ چودہ سالہ تمام تراختلافات کوبھلاکرایک پلیٹ فارم پرمتحدرہنے کے عزم کااظہارکرنے میںکامیاب ہوگئیں،اس ضمن میںملک ظہیرنوازکی رہائش گاہ پردونوں برادریوںکے سرکردہ افرادکاطویل ترین اجلاس منعقدکیا گیا،جس میںڈیڑھ سو سے زائدمغل برادری اورملک برادری کے سرکردہ رہنماوںنے بھرپوراندازمیںشرکت کی،اس موقع پرحاجی تنویرعمران،اورحاجی ملک شہزادبھی موجودتھے، دیگرشرکاء میںملک محمودالہی،ملک مطلوب الہی شامل تھے،اس موقع پرتمام تراحترام ملک محمدیعقوب،ملک پرویزاورملک بنارس کودیاگیا،اورسابقہ رنجشیںاوراختلافات پس پشت ڈال کرآئندہ کیلیئے ہرمحاذپرایک ساتھ چلنے کاعہدکیاگیا،حاجی ملک شہزادنے اپنے حالیہ تبلیغی دورے’’زمبابوے‘‘کی کارگزاری بیان کرتے ہوئے کہاکہ وہاںپرایک فیصدمسلمان بستے ہیں،تاہم وہاںکے مسلمان صرف اورصرف ایک خداتعالیٰ کی ذات پرمکمل ایمان اوربھروسہ رکھتے ہوئے اپنی زندگیوںکی حفاظت میںپوری طرح گامزن ہیں،آج ہمیںبلاوجہ غیراللہ کاخوف دلاکروحدہ لاشریک معبودحقیقی کے راستہ پرچلنے سے روکنے کی کوششیںکی جاتی ہیں،انہوںنے کہاکہ ہمیںزندگی کے تمام ترشعبہ جات میںصرف اورصرف ایک خداتعالیٰ کی ذات کی طرف ہی امیدیںوابستہ رکھنی چاہیں،اللہ تعالیٰ کی رضامیںہی مخلوق خداکی خدمت کاجذبہ گامزن ہوناچاہیئے،انسانیت کی تذلیل کرنے اورلوگوںکوباہمی اختلافات میںالجھائے رکھنے کی سوچ اورکاوش کرنے والے زندگی کے کسی موڑپرکبھی کامیاب نہیںہوسکتے،اورہم سب کوآپس میںمتحدومتفق ہوکرایسی نفرت آمیزسوچ رکھنے والوںکے خلاف کامیاب جدوجہدکرناہوگی۔