ڈاکوئوں نے ٹریلر کو گولیوں سے چھلنی کر دیا
چک بیلی خان(نامہ نگار) ُ ُپی او ایل روڈ چک بیلی خان پر ڈاکوئوں نے ٹریلر کو گولیوں سے چھلنی کر دیا ٹریلر پر پی او ایل کے لئے سامان لایا جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر ڈاکوئوں نے فائر کھول دیا جس سے گاڑی کے مکمل طور پر چھلنی ہو گئی تاہم ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا واقعہ کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب کا صفائیاں دینا "کھسیانی بلی کھمبا نوچے" کے مترادف ہے،سکندر حیات گوندل
دھریالہ جالپ(نامہ نگار)بیماری کے بہانے بنا کر ملک سے فرار ہونے والے ملک و قوم کے مجرموں کی لندن کے ہوٹلوں پر انجوائے کرنے کی چوری پکڑے جانے کے بعد لیگی رہنما محترمہ مریم اورنگزیب کی طرف سے بے معنی صفائیاں دینا "کھسیانی بلی کھمبا نوچے" کے مترادف ہے،ان خیالات کا اظہار سابق صدر پی ٹی آئی ضلع جہلم سکندر حیات گوندل نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ سینئررہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد نہ صرف سمجھدار اور لائق فائق صوبائی وزیر ہیں بلکہ پاکستان کی صف اول کی ماہر ڈاکٹر بھی ہیں اور انہیں بیرون ملک جاچھپنے والوں کی بیماریوں اور سرگرمیوں کی پوری پوری رپورٹیں ہیں۔