ہٹیاں کے قریب تیز رفتار کا درخت سے جا ٹکرائی،3 افراد زخمی
سنجوا ل کینٹ(نامہ نگار)جی ٹی روڈ ہٹیاں کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی3 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے نوشہرہ جانے والی ایک کار تیز رفتاری کے باعث پھسل گئی اور وہ آبادی کھاتے ہوئے سڑک سے نیچے درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں باپ بیٹوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کوطبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال حضرو منتقل کر دیاگیا زخمیوں میں 42 سالہ وسیم ولد سلیم، 12 سالہ زکریا ولد وسیم اور 10 سالہ عبدالوہاب ولد وسیم شامل ہیں۔