اسلحہ، منشیات برآمد،09ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے09ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ صدرواہ پولیس نے فیضان سے34بوتل شراب،اعجاز سے38بوتل آدھیہ ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے الیاس سے1پستول 30بورمعہ3روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے فرقان سے1پستول30بورمعہ4روند،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے اسامہ سے1پستول 30بورمعہ2روند،طلحہ سے پستول30بورمعہ3روند،تھانہ گوجرخان پولیس نے تیمور سے1پستول 30بور معہ 4روند،تھانہ صدرواہ پولیس نے جاوید سے2پستول 30بورمعہ 29روند،عارف سے1رائفل 12بور ،ریوالور 32بور معہ6روند برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔