چولستان کے صحرائوں میں تعلیم کا عام کرنا بہت بڑا مشن ہے، واثق قیوم عباسی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے71th بورڈ آف ڈائر یکٹرزاجلاس میں مختلف پروگراموں سمیت انتظامی، مالی اور آپر یشنل امور زیر بحث لائے گئے اجلاس کی صدارت چیئر مین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن واثق قیوم عباسی نے کی جبکہ پیف کے منیجنگ ڈائریکٹر شمیم آصف سمیت بورڈ آف ڈائر یکٹرز کے تمام ممبران نے میٹنگ میں شرکت کی جن میں ایم پی اے سبرینہ جاوید ، ڈاکٹر خالد حمید شیخ،ڈاکٹر عبدالرئوف شکوری ، فوزیہ وقار، ڈاکٹر منور ایس مرزا، ڈاکٹر طاہر اندرابی اورحکومت پنجاب کے مختلف ادروں کے سیکر ٹریوں نے شرکت کی چیئر مین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن واثق قیوم عباسی نے کہا کہ چولستان کے صحرائوں میں تعلیم کا عام کرنا ایک بہت بڑا مشن ہے جو ہمیں ہر حال میں پورا کرنا ہے انہوں نے اس موقع پر
بورڈممبرز کو تجویز پیش کی کہ وہ بھی اگر اپنے قیمتی وقت نکال کر چولستان کے صحرائوں کا وزٹ کریں تو فیصلہ سازی میں بہت آسانی ہوگی جبکہ اکہتر ویںبورڈ آف ڈائر یکٹرزاجلاس میں انتظامی امور کے اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔