ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشتر عباس نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشتر عباس نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے لاہور ہائیکورٹ کے نئے رجسٹرار اشتر عباس نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں انہیں عبدالستار کی جگہ رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے عبدالستار گزشتہ روز اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے تھے نئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو انتظامی امور کا وسیع تجربہ ہے اور لاہور ہائیکورٹ میں مختلف انتظامی عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔