سپورٹس کا فروغ ‘صوبائی محکموں میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)محکمہ سپورٹس، یوتھ افیئرز، ٹورازم وآرکیالوجی اور محکمہ لٹریسی، نان فارمل ایجوکیشن کے درمیان پنجاب سٹیڈیم میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت محکمہ سپورٹس، یوتھ افیئرز، ٹورازم وآرکیالوجی، محکمہ لٹریسی،نان فارمل ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو سپورٹس اور سیاحت میں معاونت فراہم کرے گا۔، طلبہ و طالبات کو تاریخی مقامات کی سیر بھی کرائی جائے گی، سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، ٹورازم وآرکیالوجی احسان بھٹہ اور سیکرٹری لٹریسی، نان فارمل ایجوکیشن سمیرا صمد نے ایم او یو پر دستخط کئے، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ ،جائیکا اکل کی نمائندہ کویوکو انوموتو، ڈی جی آرکیالوجی ،ایم ڈی ٹورازم تنویر جبار ، ایڈیشنل سیکرٹری افتخار علی ، ڈپٹی سیکرٹری تسنیم احمد و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ نان فارمل سکول کے بچوں کو سیاحتی بس میں سیر بھی کرائی گئی، صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی ، صوبائی وزیر لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن راجہ راشد حفیظ ، سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، ٹورازم وآرکیالوجی احسان بھٹہ، سیکرٹری لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن سمیرا صمد، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ ودیگر بھی بچوں کیساتھ بس میں ہمراہ تھے۔