ریلوے حکام کی کوتاہی گڑھی شاہو میں ڈینگی پھیلنے کا خطررہ
لاہور (پ ر) ریلوے حکام اور عملہ صفائی کی کوتاہی کی وجہ سے گڑھی شاہو کے علاقہ ریلوے سٹیڈیم اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں ڈینگی جیسی مہلک بیماری پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ریلوے سٹیڈیم روڈ پر ریلوے کا گندہ نالہ کی کئی ماہ سے صفائی نہ ہونے سے گندہ پانی سڑک پر کھڑا رہتا ہے جس سے لاکھوں مچھرروں کی پرورش ہو چکی ہے ہزاروں بچیاں یہاں سے گزر کر دو بڑے سکولوں میں جاتی ہیں رہائشیوں نے کئی بار صفائی نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا مگر کوئی اثر نہ ہوا۔ رہائشیوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے میں کام کرنے والے عملہ صفائی کے خلاف سخت کارروائی کریں۔