فیروزوالہ:ڈکیتی اور چور ی کی متعدد وارداتیں، مزاحمت کار پر فائرنگ کردی، سوار زخمی
فیروزوالہ (نامہ نگار )ڈکیتی اور چور ی کی متعدد وارداتوں میں مزاحمت پر ڈاکوئوں نے کار پر فائرنگ کردی کار سوار زخمی جبکہ دیگر وارداتوں میں ڈاکولوٹ مار کر کے لاکھوں روپے کی مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے بتایا گیا ہے کہ ڈاکوئوں نے منڈیالی کے قریب موٹرسائیکل سوار دو افراد وسیم اور عاطف کو لوٹ لیا ان سے پچاس ہزار روپے کی رقم اور موبائل فون چھین کر لے گئے ڈاکوئوں نے کار نہ روکنے پرکار پر فائر نگ کر دی جس کے باعث کار سوار دکاندار محمد عثمان زخمی ہوگیا ۔ چوروں نے قدرت اللہ کے گھر داخل ہوکر دو لاکھ روپے کی رقم اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے چوروں نے اللہ دتہ کے ڈیرے میں داخل ہوکر ہزاروں روپے کی مالیت کا سامان چوری کر لیامریدکے میں چوروں نے دو دکانوں میں تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان چوری کرلیا اور فرار ہوگئے۔