رواں سال ٹوکیو اولمپکس گیمز کیلئے قومی کھلاڑی شاہ حسین شاہ کوالیفائی کریں گے
اسلام آباد( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال ٹوکیو میں ہونے والی اولمپکس گیمز کیلئے قومی کھلاڑی شاہ حسین شاہ کوالیفائی کریں گے، اولمپکس گیمز کیلئے ملک بھر میں کوالیفیکیشن رائونڈ جاری ہیں، فیڈریشن نے شاہ حسین شاہ کو آئندہ ماہ تین بین الاقوامی ایونٹس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان نے بتایا کہ شاہ حسین شاہ عالمی رینکنگ میں 42 ویں نمبر پر موجود ہے، ان کا اگست میں ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس گیمز کیلئے 20 سے 25 ویں نمبر پر عالمی رینکنگ پر آنا ضروری ہے۔