تاجر برادری میرے لئے قابل احترام ،ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،کمشنر
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)کمشنر راولپنڈی نے کہا ہے کہ تجاوزات کو اس طرح ختم کیا جائے گا کہ کسی کا روزگار بھی نہ چھینا جائے اور مسائل بھی حل ہوجائیں ،تاجر برادری میرے لیئے قابل احترام ہے ،ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے،پارکنگ پلازہ کے لیئے ہم نے صوبائی حکومت سے منظوری لے لی ہے ،جلد اس پر کام شروع ہوگا،انھوں نے ہدائت کی پیرودھائی اڈہ کے حوالے سے تاجر مجھ سے الگ ملیں اور اڈہ کی بہتری کے لیئے تجاویز ساتھ لائیں انکی تجاویز پر عمل کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی صدر شرجیل میر کی قیادت میں مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ)راولپنڈی کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا وفد میں سینئر تاجر رہنماء چوہدری اقبال احمد، جنرل سیکرٹری طاہر تاج بھٹی،ٹرانسپورٹ گڈز ایسو سی ایشن کے صدر حاجی اختر اعوان ،دالگراں بازار کے صدر شیخ آصف اکرم،جنرل سیکرٹری شیخ نعیم ،اٖڈہ گڈزر کیئرز ایسو سی ایشن کے صدر شکیل احمد قریشی،بیرون صدر سرائے کے صدر فیصل شہزادپیر ودھائی کے صدر فیصل عباسی ،تلوڑاں بازار کے صدریاسر مغل ،جنر ل سیکرٹری راجہ ظفر اور شیخ وحید ، مرکزی پیرودھائی اڈہ کے صدرعامر سواتی و دیگر شامل تھے ،اس موقع پر شرجیل میر نے کمشنر راولپنڈی کو تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون شہر میں تجاوزات کی وجہ سے پارکنگ مسائل اس قدر ہوگئے ہیں کہ گاہکوں نے ان بازاروں کی جانب رخ کرنا ہی چھوڑ دیاہے،،ہر تاجر کے پاس تین سے چار سیلز مین کام کررہے ہیں۔