کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت صفائی آپریشن جاری ہے، اویس منظور تارڑ
راولپنڈی(جنرل رپورٹر ( ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی اور اسکی تمام تحصیلوں میں صفائی آپریشن جاری ہے،مری میں جاری برفباری میں ہمارے ورکرز شہر کو صاف رکھنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں،پیک سیزن اور سیاحوں کی بڑی تعداد میں وہاں موجودگی کے باوجود مر ی بالکل صاف ستھرا نظر آرہا ہے،جسکا اعتراف وہاں آئے سیاحوں اور مقامی افراد نے بھی کیا ہے،جبکہ راولپنڈی میں گزشتہ دو روز سے جاری موسلا دھار بارش میں بھی صفائی کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی،صفائی کیساتھ ساتھ شہریوں کو اس مہم سے آگاہ کرنے اور اسمیں انکی شمولیت کیلئے ہماری کمیونیکیشن ٹیمیں گھر گھر جا کر صفائی کاپیغام پہنچا رہی ہیں۔