محکمہ سماجی بہبود و بیت المال پنجاب راولپنڈی کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)محکمہ سماجی بہبود و بیت المال پنجاب راولپنڈی کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کے حوالے سے آگاہی سیمینار انجمن فیض السلام راولپنڈی میں منعقد ہواجس میں پی ٹی آئی کی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر،ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود راولپنڈی محمد اسلم میتلا،ڈپٹی ڈائریکٹر نبیلہ شاہد،منیجر صنعت زار طلعت شبیر،صدر انجمن فیض السلام محمد صدیق اکبر میاں،رضوانہ بشیر،سید کوثر اقبال بخاری،عائشہ لطیف،عدنان شہزاد، محکمہ سماجی بہبود کے افسران عملے کے اراکین انجمن فیض السلام کے اراکین اور سماجی بہبود کے اداروں کے نمائندوں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہر نے کہا راولپنڈی میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں ،جن میں مرد و خواتین اور بچوں کو شریک کیا جارہا ہے ،محمد اسلم میتلا نے اس بتایا کلین اینڈ گرین پروگرام کے مینڈیٹ کے مطابق ڈویژن کے چاروں اضلاع راولپنڈی،جہلم،اٹک اور چکوال کے تمام سماجی بہبود کے دفاتر اور اداروں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جارہی ہیں،عامر شاہ نے راولپنڈ ی میں کلین اینڈ گرین کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا،وویمن کرائسز سنٹر رضوانہ بشیر نے کہا ماحول کے بارے میں آگاہی عام کرنا سماجی اخلاقی اور قومی فریضہ ہے ۔