چیئرمین ہلال احمر سوسائٹی ابرار الحق کا نسٹ یونیورسٹی کا دورہ
اسلام آباد(پ ر) ہلال احمر سوسائٹی کے چیئر مین ابرار الحق نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) کا دورہ کیا،ان کی آمد پر ریکٹر نسٹ جنرل نوید زمان (ریٹائرڈ) ستارہ امتیاز نے استقبال کیااور ون آن ون ملاقات میں باہمی دلچسپی کے بہت سے امور پر بات چیت ہوئی ،ریکٹر نے چیئرمین کو قدرتی حادثات سے نبرد آزما ہونے کے ان کے وسیع تجربے اوربے گھر افراد کے لیے ان کی گئی کوششوں کو سراہا ہے اور مزید کہا کہ آپ کی سرپرستی میں ہلال احمر سوسائٹی کا ادارہ میں مزید بہتری ہوگی۔