مشرف کیس کا فیصلہ کالعدم ہونا خوش آئند ہے: پاکستان سنی اتحاد کونسل
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مشرف کیس کا فیصلہ کالعدم ہونا خوش آئند ہے۔ سیاسی منظر نامہ تیزی سے بدل رہا ہے۔ ان ہاؤس تبدیلی کی کوشش پر عمران خان اسمبلیاں توڑ سکتا ہے۔ حکومت نے کرپشن کے بیانیہ پر کمپرومائز کر لیا ہے۔ ن لیگ نے بھی‘‘ ووٹ کو عزت دو‘‘ کے بیانیہ پر یوٹرن لے لیا ہے۔ ہماری حکومت عالمی دہشت گرد امریکہ کے ساتھ دوستی سے گریز کرے کیونکہ امریکہ اسلام اور پاکستان کا کھلا دشمن ہے۔ نصاب تعلیم میں تبدیلیوں پر علماء اور دینی قائدین کو اعتماد میں لیا جائے۔ سیکولر نصاب تعلیم برداشت نہیں کریں گے۔
سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کے لئے زیر قاتل ہے۔ حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔