امریکا قا نون کی بجائے طاقت کی بالادستی پر گامزن ہے:اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ مشرق وسطٰی کے امن کی تباہی امریکا کی دہشت گردی اور غنڈہ گردی کے باعث ہے امریکا قا نون کی بالا دستی کی بجائے طاقت کی بالادستی پر گامزن ہے جس سے دنیا میں نئی عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے اقوام متحدہ بھی امریکا کی بالادستی پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جبکہ امریکا کی کانگریس کی سپیکر نینسی نے ایوان میں ٹرمپ کیخلاف قرار داد لا کر اسے منظور کروا کر جنگ کے اختیارات کو محدود کر دیا جبکہ عالم اسلام کے رہنماء اور او آئی سی کے رہنماء بے بسی کی تصویر بنے بیٹھے ہے اختر ڈار نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایرانی قوم اور حکومت کا رد عمل سے امریکا میں خوف پیدا ہو چکا ہے ایرانی قوم کا اپنی آزادی اور خود مختاری کے دفاع کا جذبہ دیکھ کر امریکا اور یورپ کے حکمران ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے جذبہ ایمانی کی اقوام اسلام کو ضرورت ہے تمام مسلم ممالک اللہ کی سپر طاقت پر یقین رکھتے ہوئے یک زبان ہو کر امریکا کے غاضبانہ حملوں اور زیادتیوں خو ن خرابے کے سامنے ڈٹ جائے اسی میں عالم اسلام کی بقا مضمر ہے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک اپنے چھوٹے چھوٹے اختلافات میں بھپرے ہوئے پے جن کو ایک لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اور او آئی سی مشرق وسطی کی آگ پر قابو پانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔