کشمیر یوں کو آزادی صرف جہاد کی بدولت ہی مل سکتی ہے:خادم رضوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے قوم سے وعدے کرکے پیچھے ہٹنے والے کا کوئی دین اور ایمان نہیں ہے۔دنیا بھر سے بھیک مانگنے والے پھر روٹی کو ترس رہے ہیں۔جہاد کرنے والوں کو غدار کہنے والے اسلام کی غلط تشریح کررہے ہیں۔کشمیر یوں کو آزادی صرف جہاد کی بدولت ہی مل سکتی ہے۔جس کے دل میں کبھی جہاد کا خیال نہیں آیا وہ منافقت کی موت مرے گا۔کشمیر میں جس دن لبیک کا نعرہ لگا اسی دن ہی کشمیر فتح ہو گا۔مسلمان اگر حقیقی معنوں میں اپنا ایمان اور عقیدہ پختہ کرلیں تو ہم پوری دنیا فتح کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا پاکستانی قوم کو جھوٹ اور پروپیگنڈے کی سیاست کرنے والے سیاستدانوں سے اب ہوشیار رہنا چاہیے۔الیکشن سے پہلے یہی سیاستدان قوم کو جھوٹے خواب دیکھاتے ہیں اور اقتدار کی کرسی ملنے کی بعد اپنے تمام وعدوں سے مکر جاتے ہیں۔موجودہ حکمرانوں نے ماضی میں جو وعدے اور دعوے کیے ان پیچھے ہٹ چکے ہیں۔اب کہتے ہیں قوم نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہ دیکھیں۔