وزیراعظم نے 22غیرملکی دوروں پر 12کروڑ روپے خرچ کرکے تبدیلی کو جھوٹ ثابت کردیا :جاوید قصوری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے 22غیرملکی دوروں پر 12کروڑ روپے کے اخراجات کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ تبدیلی کی تمام باتیں محض جھوٹ تھیں۔موجودہ حکمران بھی سابقین کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ غیر ضروری اخراجات کاخاتمہ کرنے، مختصر کابینہ رکھنے اوروزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کے دعویداروں نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ۔
وزیر اعظم عمران خان کرپشن خاتمے کے بیانیے سے بھی یوٹرن لے چکے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء کی کارکردگی بغلیں بجانے کے سوا کچھ نہیں ۔ قوم کووزیراعظم کا سلیکٹڈ احتساب قابل قبول نہیں ۔ تمام اداروں کو آزادانہ طورپر اپنی حدود قیود میں رہتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔