ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کو بہتر کرے : ڈی سی لاہور
لاہور(نیوزرپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضا ل نے سبزی فروٹ منڈی بادامی باغ کا دورہ کیا ۔انہوں نے منڈی میں آلوؤں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کو بہتر کریں۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔243 مقامات کو چیک کیا گیااور35 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور54 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔3 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔اے سی شالیمار مہدی مالوف نے ٹویٹر پر موصول ہونے والی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے 8 آوارہ کتوں کو تاجپورہ میں تلف کروایا۔