انڈر 19ورلڈ کپ میںآج آخری چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے
کراچی (اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں (آج)بدھ کو آخری چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا اور کینیڈا کی انڈر 19ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں جاپان اور متحدہ عرب امارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا میچ سکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔