پہلا ون ڈے، آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ون ڈے 10وکٹوں سے ہرادیا آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی اورپوری ٹیم 255 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی‘ جس کے جواب میںآسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 256رنز کا ہدف عبور کرلیا‘ دونوں اوپنرز‘ ڈیوڈ وارنر اورایرون فنچ نے بالترتیب 128اور110رنز اسکور کئے۔ شاندار بیٹنگ پر ڈیوڈ وارنر مین آف دی میچ قرار پائے۔ اسٹارک نے 3وکٹ لئے‘ بھارتی بلے باز دھون 74رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔