پہلا آل کراچی خان محمد FIA و امجد فریدی فْٹبالر یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پہلا آل کراچی خان محمد FIA و امجد فریدی فْٹبالر یادگاری فْٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر فْٹبال کلب گبول پارک گراؤنڈ میں شاندار اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے پہلا دلچسپ مقابلہ کلری بلوچ اور لوہانی اسپورٹس کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراؤنڈ میں موجود شائقین فٹبال کی کثیر تعداد سے داد وصول کی میچ کا واحد خوبصورت گول میچ کے ستائیسویں منٹ میں کلری بلوچ کے احسان نے کیا لوہانی اسپورٹس کے کھلاڈیوں نے گول برابر کرنے کی سر توڑ کوشش کی لیکن کلری بلوچ کے مضبوط دفاعی کھلاڈیوں نے ان کے تمام حملوں کو ناکام بنایا دوسرا زبردست مقابلہ میں بدر میموریل نے ظہور شہید کی ٹیم کو 5-2 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لیئے کوالیفائی کیا بدر میموریل کی طرف سے پہلا گول کھیل کے دوسرے منٹ میں ارشاد دوسرا گول دسویں منٹ میں مْزمل تیسرا اور چوتھا گول کریم نے سولہویں اور انیسویں منٹ میں دو گول کیئے پانچواں گول رحمان نے بائیسواں منٹ میں کیا جب کہ ظہور شہید کی جانب سے ایک گول 35 ویں منٹ میں وسیم اور دوسرا گول 37 ویں منٹ میں نعمان نے کیا میچ ریفری آزاد ، بشیر احمد ڈپٹی ریفری نبیل ، شہزاد ، عبدالعزیز میچ کمشنر ابو بکر واجو میڈیا کوآرڈینیٹر محمد شریف بلوچ تھے۔