جیولرز کی دکان کے تالے توڑنے میں ناکامی ‘چوروں نے چوکیدار کو لہولہان کردیا
کراچی (سٹی نیوز)کراچی کے علاقے پریڈی صدر میں چور جیولرز شاپ کے تالے کاٹنے میں ناکامی پر چوکیدار کو لہولہان کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبداللہ ہارون روڈ پر واقع حسین علی جیولری شاپ پر نامعلوم چوروں نے چوکیدار 65 سالہ احسان ولد سعید خان کو کند آلے سے وار کرکے لہولہان کر دیا اور فرار ہوگئے، مضروب کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم معلوم ہوتا ہے کہ چور چوری کی واردات کے لیے آئے تھے اور چوکیدار کے پوچھنے پر چوکیدار کو زخمی کر دیا۔ پولیس مذکورہ دکان اور اس کے اطراف کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔