قادیانیت کے خلاف کوئی محاذخالی نہیں چھوڑیں گے، محمدشکیل قاسمی
کراچی ( نیوزرپورٹر )تحریک بیداریء فکرامام نورانی کے کنونیئر،متحدہ علماء محاذ پاکستان کے مرکزی ترجمان اور متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے بانی وسیکریٹری جنرل محمدشکیل قاسمی،شیخ عبدالوحید یونس نورانی، محمداکرم نقشبندی، غلام عباس لنگاہ،حافظ ارسلان،محمداکبر وٹو،راناتنویر احمد، واحدعلی خان،افتخاراحمدمجددی ودیگر نے کہاہے کہ قادیانیت کے خلاف کوئی محاذخالی نہیں چھوڑیں گے، حکمرانوں نے پاکستان کی جغرافیائی اساس کے ساتھ ساتھ نظریاتی اساس کو بھی غیر محفوظ کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے،پاکستان کو بچانے کے لئے پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو آگے آناہوگا،اسلامیان پاکستان اپنی طاقت کاشیرازہ بکھیرنے کے بجائے خود کومنظم اور متحد کریںاور میدان عمل میں آئیں۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کا قادیانیت کو پروان چڑھانے کا خواب کبھی شرمندہء تعبیر نہیں ہوگا،عقیدہء ختم نبوت پر نقب لگانے کی کوشش کرنے والوں کو سڑکوں پر رسواکریں گے،وقت آگیاہے کہ اسلامی نظریاتی مملکت کو بچانے کے لئے مصطفیٰ کریم ﷺ کے نظام کو برسراقتدارلایاجائے،اس کے لئے قائدین اہلسنّت سرجوڑکر بیٹھیں۔ حکومت ختم نبوت کے بارے میں اپنامؤقف واضح کرے تاکہ قوم میں پھیلے اضطراب کو دورکیاجاسکے۔انہوں نے مزید کہاکہ پوری دنیامیں ایمان والوں پر عرصہء درازتنگ کیاجارہاہے لیکن اسلام کے نام بننے والی اسلامی نظریاتی مملکت میں ایمان کی جان پر حملے کئے جارہے ہیں،جو عالمی استعمار کی سازش ہے،لیکن پاکستان میں بسنے والے لاکھوں غلامان رسولﷺ استعمارکی سازش کو ناکام بناکر دم لیں گے۔