مسلمان امریکہ واسرائیل کے خلاف متحد ہوکر کام کریں: مولانا صادق جعفری
کراچی(نیوز رپورٹر) جامع مسجد حیدری اورنگی ٹائون نمبر10کے خطیب مولانا صادق جعفری نے کہا کہ بغداد ایئرپورٹ پرامریکی حملے اوربے گناہوں کی شہادت پر دنیائے اسلام سراپا احتجاج ہے۔ مسلمان امریکہ واسرائیل اوربھارت کے خلاف متحد ہوکر کام کریں کیونکہ امریکی طاقت کا غلط استعمال صرف مسلمانوں ہی کو نقصان پہنچارہا ہے اورانسانیت کے قتل عام پر مسلم حکمرانشرمناک اورمجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلانوں کو صبروتحمل کی دعوت دینے والے عالمی دہشت گرد امریکہ کی جارحیت پر کیوں خاموش رہتے ہیں۔ کیا انہیں امریکہ وحشیانہ مظالم اورحرکتوں کا علم نہیں اور وہ یہ نہیں جانتے کہ امریکہ صرف اورصرف مسلمانوں کا ہی نقصان کررہا ہے اوراسکا مقصد مسلم امہ کو نیست ونابود کرنا ہے۔ لہذا مسلمان متحد ہوکر امریکی سازشوں کا مقابلہ کریں کیونکہ اس عظیم سانحہ اورشہادتوں پر آج پورا عالم اسلام سوگوار نظر آتا ہے۔