حکومت نیلم ویلی کو آفت ذدہ قرار دے :آصف اللہ رکھا
کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے قائدین آصف اللہ رکھا ،عطاء الرحمان ہاشمی ،نوید عالم ،ساجدہ جبین اور الیاس مغل نے آزاد کشمیر وادی نیلم میں حالیہ شدید برف باری گلیشیئرز کی تباہی سے سینکڑوں انسانی جانوں کے ضیاع ،مال مویشی کی ہلاکت اورمکانات کی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا نیلم ویلی آفت ذدہ علاقہ ہے حکومت وہاں متاثرہ خاندانوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرے ۔وادی نیلم میں سینکڑوں لوگ شہید ہو چکے اور ہزاروں خطرے میں ہیں فی الفور مدد کی جائے ۔حکومت نیلم ویلی کے لوگوںکی مدد کیلئے جہاز ،ادویات،اشیائے خوردونوش پہنچائے ۔پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری انفارمیشن الیاس مغل نے وادی نیلم میں موجود جموں کشمیر عوامی تحریک کے قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے نقصانات کی معلومات حاصل کیں اور متاثریں دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جموں کشمیر عوامی تحریک کے قائدین نے بتایا شدید برف باری سے زمینی راستے منقطع ہو چکے ہیں اور گلیشیئرز کی تباہی کے امکانات بہت زیادہ ہیں وادی نیلم میں ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو ہر سال خطرات لاحق رہتے ہیں ۔اس وقت ہسپتالوں میں ادویات ناپید اور بازاروں میں اشیاٗء خوردونوش ختم ہو چکی ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال لانے میں شید مشکلات کا سامنا ہے وادی نیلم میں انسانیت کی مدد کیلئے کیل آٹھمقام ،شاردہ ہنگامی طور پر ہیلی کاپٹرز کی ضرورت ہے ۔ان قائدین نے حکومت پاکستان سے وادی نیلم میں لوگوں کی فی الفور ہر قسم کی مدد کی اپیل کی ہے ۔