اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے نئے پاکستان کا تصور دیا ہے ریاست مدینہ سے مراد وہ سنہری اصول ہیں جن کے باعث مسلمانوں نے دنیا کی امامت کی معاشرہ تب ترقی کرتا ہے جب قانون کی عملداری اور یکساں اطلاق ہو بدقسمتی سے پاکستان میں طاقتور اور کمزور کے لیے مختلف قوانین ہیں اس امر کااظہار انہوں نے قومی سیکورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں کیا وزیر اعظم نے کہا اسمبلی سے شور اٹھ رہا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے اسمبلی میں شور کی اصل وجہ احتساب سے بچنے کے لیے دبائو ڈالنا ہے الزامات کا جواب دینا سیاسی لیڈر پر فرض ہو جاتا ہے ڈکٹیٹر شپ کے برعکس جمہوریت میں لیڈر جوابدہ ہوتا ہے قیام پاکستان کے وژن سے کنارہ کشی ہی ملکی مسائل کی اصل وجہ ہے ماضی میں بلوچستان کو وفاق اور صوبائی حکومت دونوں نے نظر انداز کیا بلوچستان کی معدنی دولت پورے ملک کو خوشحال بنا سکتی ہے سی پیک سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی بلوچستان میں سکل ڈویلپمنٹ کی ضرورت ہے جس کے لیے چین سے مدد لے رہے ہیں حکومتسکل ڈویلپمنٹ کے ساتھ ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے حصول پر خصوصی توجہ دے رہی ہے بلوچستان میں پینے کے پانی کی کمی کے مسئلے کے حل کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کا بجٹ بڑھایا ہے ملک کی ترقی کے لیے تعلیم اور ٹیکنیکل ایجوکیشن انتہائی اہم ہے ملکی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں برآمدات بڑھ رہی ہیں اور درآمدات میں کمی آرہی ہے ۔ بیرون ملک سے زرمبادلہ کی قانونی طور پر ترسیل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں حکومتی اقدامات سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے 50لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کا سب سے اہم ترین منصوبہ ہے منصوبے سے معاشی ترقی کا عمل تیز اور نوجوانوں کے لیے روزگار میسر آئے گا ملک میں گھروں کی کمی کو پورا کرنے میں یہ منصوبہ سنگ میل ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ نوکریوں میں بلوچستان کے کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا بنیادی سطح پر عوام کو بااختیار بنا کر ترقیاتی فنڈز کا صحیح استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ کوئٹہ میں کینسر کے علاج کے لیے کوششیں کی جا رہی ہین وزیر اعلٰی بلوچستان سے مکمل طو رپر رابطہ میں ہیں ۔ وزیر اعلٰی بلوچستان صوبے کے معاملات اچھی طرح سمجھتے ہیں شرکاء نے قومی نوعیت کے معاملات اور مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024