پاکستان اور ترکی کے درمیان عوام سے عوام کے وسیع تر روابط قائم کئے جائیں :وزیر قانون فروغ نسیم
وزیر قانون فروغ نسیم نے پاکستان اور ترکی کے درمیان عوام سے عوام کے وسیع تر روابط پر زور دیا ہے۔وہ منگل کے روز اسلام آباد میں ترکی کے MAARIF فانڈیشن کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں اور ترکی کے عوام پاکستانیوں کے دلوں میں بستے ہیں۔فروغ نسیم نے کہا کہ MAARIF فاونڈیشن سائنس اور تحقیق کے شعبوں میں پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کر سکتی ہے۔فاونڈیشن کے نمائندوں نے پاک ترک سکولوں کا انتظام فانڈیشن کے حوالے کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔MAARIF فاونڈیشن کے نمائندوں نے ای گورننس کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی.