سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے افغان دہشتگرد گرفتار کر کے قبضے سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد کے علاوہ مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لئے اور دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے، سیکورٹی فورسز نے بلوچستان سے افغان باشندہ گرفتار کر لیا۔ ایف سی بلوچستان کو چمن کے علاقے میں دہشتگردوں کی پناہ گاہ کی اطلاع ملی جہاں فوری ایکشن کے نتیجے میں دھماکہ خیز مواد، واردات کیلئے تیار کی گئی خودکش جیکٹس اور مواصلاتی آلات ملے جبکہ ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا جس کی افغان شہری کے طور پر شناخت ہوئی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024