پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کچھ بھی دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے،ہم این آر او لینا چاہتے ہیں نہ ہمیں این آر او کی ضرورت ہے۔سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ان کی آمد کے موقع پر شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ملاقات سے پہلے سابق صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹ پر کہا کہ جب پارلیمنٹ آئیں گے تو بات کریں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کچھ بھی دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے، ہم این آر او لینا چاہتے ہیں نہ ہمیں این آر او کی ضرورت ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024