یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کی کمزور برآمدی ڈیٹا رپورٹ کے باعث عالمی سٹاک مارکیٹ میں کمی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافہ نہ کرنے کا امکان ہے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.21 فیصد بڑھ کر 1290.20 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1291 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1291.68 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1292 ڈالر فی اونس طے پائے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024