اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم کے دورہ عراق کے دوران حکومت کو اس وقت پریشانی کاسامنا کرنا پڑا جب دارالحکومت کی سڑکوں پر لگائی گئی سکرینوں پر غلطی سے اردن کے بجائے فلسطین کے پرچم لہرا دیئے گئے۔عراقی حکومت نے کہا ہے کہ اردن کے بجائے فلسطینی پرچم لہرانے کا واقعہ مہمان اردنی فرمانروا کے پروٹوکول کی خلاف ورزی نہیں بلکہ یہ اس کمپنی کی غلطی ہے جسے بغداد میں مہمانوں کے استقبال کے لیے سکرینیں نصب کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔واضح رہے کہ شاہ عبداللہ دوئم دو روز قبل عراق کے سرکاری دورے پر بغداد پہنچے تھے۔ انہوں نے عراقی حکومت کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے فروغ،انسداد دہشت گردی اور زندگی کے بعض دوسرے شعبوں میں تعاون پر مذاکرات کیے تاہم اس موقع پر عراقی حکومت کو مہمان کے استقبال کے دوران فلسطینی پرچم دکھانے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024