یمن کی سرکاری فوج نے گذشتہ 10 دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں حوثی باغیوں کی6 ڈرون طیار ے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی ایران کے تیارکردہ ڈرون طیارے مذموم جنگی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں،ان ڈرون طیاروں دھماکہ خیز مواد باندھ کر انہیں سرکاری فوج اور حکومتی تنصیبات پر حملوں کے لیے چھوڑا جاتا ہے،یمن کی سرکاری فوج نے شمالی گورنری صعدی کے باقم ڈائریکٹوریٹ کی فضا میں مار گرایا،اس ڈرون کی مدد سے میسرہ محاذ کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی تھی،اسی روز یمن کی سرکاری فوج نے صعدہ گورنری کے مغربی علاقے مران میں ایک ہفتے کے دوران تیسرا ڈرون مار گرایا گیا، گذشتہ سوموار کو یمن کی سرکاری فوج نے الجوف گورنریی کے مغرب میں المصلوب محاذ پر حوثیوں کا بغیر پائلٹ ڈرون مار گرایا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024