ڈائریکٹر جنرل آف پرائیویٹ سکولز ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے تحت تمام پرائیویٹ سکول انتظامیہ کو جون جولائی کی فیس نہ لینے کے احکامات جاری کردیئے ۔ڈائریکٹر جنرل آف پرائیویٹ اسکولز نکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پرائیویٹ سکولز کو پچھلے جون جولائی کی فیسیں ایڈجسٹمنٹ کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر کوئی پرائیویٹ سکول انتظامیہ ان احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے زبردستی جون جولائی کی فیسیں لیں گی تو سکول رجسٹریشن کو منسوخ کردیا جائے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024